تھائی لینڈ، آئینی مسودہ مسترد، فوجی اقتدار میں مزید چھ ماہ توسیع

پیر 7 ستمبر 2015 09:13

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2015ء)تھائی لینڈ کی فوج نے کونسل کی جانب سے آئینی مسودے کو مسترد کیے جانے کے بعد ملک میں رائج فوجی اقتدار میں مزید چھ کی ماہ توسیع کر دی ہے۔ملک میں فوج نئے آئینی مسودے کی تیاری اور اْسے منظور کیے جانے تک اقتدار میں رہے گی کیونکہ نئے آئین کی منظوری کے بعد ہی ملک میں عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں۔

اس کے بعد اب ایک نئی کمیٹی مقرر کی جانی ہے جو دوسرا مسودہ تحریر کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب یہ ہوا کہ انتخابات میں مزید تاخیر ہوگی۔مسودے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بطور خاص اس کی ایک شق کو جس کے تحت ایک 23 رْکنی پینل کو ’قومی بحران‘ کی صورت میں اقتدار سنبھالنے کا اختیارہوگا۔خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں فوج نے مہینوں تک جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد منتخب حکومت کو معزول کردیا تھا۔247 رْکنی قومی اصلاحات کونسل نے گزشتہ روز مسودے کا منشور 105 بمقابلہ 135 ووٹوں سے مسترد کردیا جبکہ سات اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :