برطانیہ نے روس کو ایبولا وائرس اور دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک قراردیدیا

پیر 9 نومبر 2015 09:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء) برطانیہ کی جانب سے مرتب کردہ قومی سلامتی کی اگلی حکمت عملی کی رپورٹ میں روس کو بڑھتی ہوئی جارحیت کی بنا پر برطانیہ میں سیکورٹی کے لئے ممکنہ خطرے کے سب سے اوپر درجے میں درج کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عالمی دہشت گردی اب بھی برطانیہ کے لئے ایک اہم خطرہ ہے لیکن اس رپورٹ میں روس سرِفہرست ہے اور اس فہرست میں افریقا سے پھوٹنے والے جان لیوا مرض ایبولا کا تیسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں روس کی جانب سے انتہا پسندی اور شدت پرستی کوہوا دی گئی اور خصوصاً توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ آئی۔ اس کے علاوہ یوکرائن میں روسی جارحیت اورمشرقی یورپ کے بعض ممالک پر غیر معمولی دباوٴ خود نیٹو پر ایک سوالیہ نشان ہے کیوں کہ یہ ممالک نیٹو یا یورپی یونین کے اراکین ہیں۔ مشرقی یورپ کے کچھ ممالک کو روس کی طرف سے خطرات بھی لاحق ہیں۔ بین الاقوامی سیاست میں روس کی بڑھتی ہوئی تنہائی، فوجی سازو سامان میں اضافہ اور عسکری قوت کا اظہار ایسے عوامل ہیں جو اگلے پانچ سال میں مغربی یورپ کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :