لوئر دیر: بیکری کے گودام میں آتشزدگی، 5 مزدور جاں بحق ، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، جاں بحق مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، پو لیس

پیر 9 نومبر 2015 08:58

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء)لوئر دیر کے علاقے خال میں ایک بیکری کے گودام میںآ گ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لوئر دیرکی تحصیل تیمرگرہ کے علاقیخال میں ایک بیکری کے گودام میں آگ لگ گئی، جس سے دم گھٹنے کے باعث بیکری میں کام کرنے والے 5 مزدورجاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیکری کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، جاں بحق مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

لاشوں کو ضروری پولیس کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے ان کو آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں گذشتہ کچھ سالوں میں آتش زدگی اور دیگر واقعات میں مزدروں کی ہلاکت میں غیر معمعولی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں فیکٹریوں اور دیگر تجارتی مراکز میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے انتظامات ناکافی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس حوالے سے سال 2012 میں ملک کی تاریخ کا سب سے المناک سانحہ رونما ہوا تھا جس میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن کی ایک گارمنٹس فیکڑی میں آتش زدگی کے نیتجے میں 250 سے زائد مزدور ہلاک اور سیکٹروں زخمی ہوگئے تھے۔حال ہی میں لاہور کے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں پولی تھین بیگ بنانے والی فیکٹری کے زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :