ایف بی آر نے اداکارہ میرا کی آمدنی اور خرچ بارے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دیں

پیر 9 نومبر 2015 08:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء) معروف اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی جانب سے بھکاریوں پر ڈالروں کی برسات کی وجہ سے ایف بی آر نے اداکارہ کی آمدنی اور خرچ بارے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں پچھلے 5 سالوں کے ٹیکس ادائیگی بارے بھی معلومات طلب کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ان لائن کو بتایا کہ اداکارہ میرا کے لئے خیرات دینا بھی پریشانی کا سبب بن چکا ہے اور اداکارہ سے تمام تر ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر حوالوں سے تفصیلات طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے کا خیال ہے کہ اداکارہ اگر کھلے عام بھکاریوں پر اس طرح سے ڈالرز لٹا سکتی ہیں تو یقینی بات ہے کہ اس کے پاس اور بھی ڈالرز ہوں گے جس کی تفصیلات کسی کے سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :