گورنر مکہ کی غسل کعبہ کی تقریب میں شرکت،مقام ابراہیم کو بھی معطر شدہ آب زم زم سے غسل دیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 09:05

ریا ض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء )سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں مکہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کے روز خانہ کعبہ کو غسل دیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے۔کعبہ کے متولی خاندان کے سربراہ شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی نے بتایا کہ "خانہ کعبہ کو 45 لیٹر معطر زم زم کے پانی سے غسل دیا گیا۔

خانہ خدا کو غسل دینے کی یہ تقریب نماز فجر کے بعد ادا کی جاتی ہے۔"الشیبی کے بقول 'کعبہ کو مکمل غسل دینے کا عمل دو گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کا درجہ بہت زیادہ ہے۔ آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا فرمائی۔'انہوں نے بتایا کہ "خانہ کعبہ کی اندرونی دیواریں تین میٹر بلند اس کی چھت کی اندرونی سطح سبز ریشمی کپڑے سے ڈھکی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

"الشیخ الشیبی نے کا مزید کہنا تھا "کہ اتوار ہی کے روز مقام حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی غسل دیا گیا۔ اس جگہ پر حضرت ابراہیم کے قدموں کے وہ نشان محفوظ ہیں جب وہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔ مقام ابراہیم کو بھی زم زم کے خوشبو ملے پانی سے غسل دیا جاتا ہے۔ اس جگہ کی مکمل صفائی میں چار گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔”انہوں نے بتایا کہ کعبہ اللہ کی دیکھ بھال صدیوں سے ہماری خاندانی روایت ہے۔

کعبہ کے بیشتر متولی ہمارے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور صدیوں سے یہی خاندان کعبہ کا کلید بردار چلا آ رہا ہے۔ فی الوقت میں ہی اللہ کے گھر کا کلید بردار ہوں۔الشیخ الشیبی کا مزید کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی کلید 25 سینٹی میٹر لمبی ہے اور اللہ کے گھر کا دروازہ غسل کے لئے کھولنے اور بند کرنے کا اختیار صرف مجھے ہی ہے۔ غسل کے بعد خادم الحرمین الشریفین اور دوسرے ملکوں سے آنے والے چنیدہ سفارتی مسلمان مہمانوں کی کعبہ کے اندر نماز کے بعد میں ہی اسے بند کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :