وزیراعلیٰ کی بغیر پروٹوکول بھاگڑیاں گاوٴں عرفان علی مرحوم کے گھرآمد،سوگوارخاندان کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے

پیر 9 نومبر 2015 09:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بغیر کسی پیشگی اطلاع اور بغیرپروٹوکول کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے مزدور عرفان علی کی رہائشگاہ بھاگڑیاں گاوٴں، گرین ٹاوٴن گئے اور مرحوم کے والد،بیوہ اوردیگراہل خانہ سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم عرفان علی کے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مرحوم عرفان علی کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے زمین پر بیٹھ گئے اور سوگوارخاندان سے ہمدردی کااظہار کیا اورانہیں دلاسہ دیا ۔مرحوم عرفان علی کی بیوہ نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ ان کے شوہر گھر کے واحد کفیل تھے اور وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں ،جس پر وزیراعلیٰ نے مرحوم عرفان علی کے اہل خانہ کو گھر دینے کا اعلان بھی کیا