چین کی جانب سے مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے،امریکا

پیر 9 نومبر 2015 09:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء)امریکا نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے متنازع مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار پنٹاگون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کلی فورنیا کے شہر سِم ویلی میں منعقدہ ایک ڈیفنس فورم سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکا کو سخت تشویش ہے ، اور اس سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ امریکا یہاں سے بحری جہازوں کے آزادانہ گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی اقدامات کرے گا۔ بیجنگ ، جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر حصے کا دعویدار ہے ، اور یہ سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کا تجارتی راستہ ہے ، اس کے علاوہ ویت نام ، ملائشیا ، برونائی ، فلپائن اور تائیوان بھی اس راستے کے دعویدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :