خیبر پختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر محکمہ قانون سے رائے طلب

پیر 9 نومبر 2015 09:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء)خیبر پختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر محکمہ قانون سے رائے طلب کی ہے ڈاکٹروں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ خان رازق پولیس کو دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد شدید گہما گہمی میں مبتلا ہو گئے ہیں ڈاکٹروں کی درخواست پر تاحال ایف آئی آردرج کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم محکمہ قانون سے اس ضمن میں تجویز طلب کی گئی ہے اور محکمہ قانون کی جانب سے تجویز کے بارے میں رائے دینے کے بعد کیپٹل سٹی پولیس فیصلہ کریگی ۔