خیبر پختونخوا کی جیلوں میں میٹرک سے ایم اے تک کے امتحانات دینے والے قیدیوں سے فیس معاف کے لئے اقدامات شروع

پیر 9 نومبر 2015 09:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء)خیبر پختونخوا کی جیلوں میں میٹرک سے ایم اے تک کے امتحانات دینے والے قیدیوں سے فیس معاف کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے قیدیوں جو کہ میٹرک ، ایف اے ، بی اے ، ایم اے اور دیگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوں ان کے تعلیمی فیس کے اخراجات متعلقہ یونیورسٹیاں برداشت کرینگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں وفاقی محتسب کی جانب سے خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں سے بھی تجاویز طلب کرلی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی محتسب سلمان فاروق کی جانب سے صوبے بھر کی جیلوں کادورہ رواں مہینے کے آخر سے شروع کرینگے اور ان کے ہمراہ مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی جیلوں کے دورے پر موجود ہو نگے ۔