مودی کو حکومت میں رکھنا بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے، لالو پرساد،بہار میں شکست کے مودی کو استعفیٰ دے کر گجرات چلے جانا چاہیئے، اب منفی سیاسیت نہیں چلے گی،میڈیا سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 09:06

پٹنا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء) جنتا دل اتحاد کے رہنما لالو پرساد یادیو نے کہاہے کہ مودی کو بھارت میں رکھنا ملک کو ٹکرے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے۔بہار کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی اتحاد کو شرمناک شکست سے دوچار کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لالو پرساد یادیو کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ عوام منفی سیاست نہیں بلکہ پیار محبت کی سیاست چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو حکومت میں رکھنا ملک کو ٹکرے کرنے کے مترادف ہے، مودی کو بہار میں شکست دینے کے بعد اب نئی دلی کی جانب چڑھائی کریں گے۔لالو پرساد کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے گجرات کو بھی ہریانہ سجھ لیا تھا، بہار میں شکست کے مودی کو استعفیٰ دے کر گجرات چلے جانا چاہیئے۔ ہماری سرکار سب کے لئے ہے، اب منفی سیاسیت نہیں چلے گی، بہار میں مودی کا گائے کارڈ فیل ہو گیا۔واضح ر ہے کہ بہار کے ریاستی انتخابات میں لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کے سیاسی اتحاد نے بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد این ڈی اے کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے، ریاست کی 243 نشستوں میں سے 157 پر جنتا دل اتحاد نے جب کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو 75 نشستیں ملیں۔