وی وی آئی پیز کی آمد،لاہورایئرپورٹ سے پروازیں تاخیر کا شکار،مسافروں کا احتجاج،ایئرپورٹ کے شیشے،کیمرے اورکمپیوٹرزتوڑدیئے

اتوار 29 نومبر 2015 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) وی وی آئی پیز کی آمد،لاہورایئرپورٹ سے پروازیں تاخیر کا شکار،مسافروں کا احتجاج،ایئرپورٹ کے شیشے،کیمرے اورکمپیوٹرزتوڑدیئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے پی آئی اے،شاہین ایئرلائنز اورایئربلیوکی فلائٹس تاخیرکا شکارہوئیں جس پرمسافروں نے احتجاج کیا اورایئرپورٹ پرکئی شیشے،کیمرے اورکمپیوٹرز کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

جس پر انتظامیہ نے مسافروں سے مذاکرات کے اورکہا کہ فنی خرابی کی وجہ سے فلائٹس تاخیرکا شکارہوئیں ہیں۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ وی وی آئی پیز کی آمدورفت کی وجہ سے پروازیں تاخیرکا شکارہوئیں ہیں۔ایئربلیو کی فلائٹ پی اے450 نے لاہورسے مسقط ہفتہ کی صبح دس بجے روانہ ہونا تھا تاہم دس گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات آٹھ بجے روانہ ہوئی ۔اسی طرح پی آئی اے اورشاہین ایئرلائن کی فلائٹ بھی تاخیرکا شکارہوئیں

متعلقہ عنوان :