کامونکے،بچپن کے پیار کا خوفناک انجام ،خاوند نے بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

اتوار 29 نومبر 2015 09:50

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء)بچپن کے پیار کا خوفناک انجام ،خاوند نے بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ، بتایاگیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ ڈیرہ توت والا کی رہائشی نتاشا کی بچپن میں ہی اس کے عزیز وسیم کے ساتھ ہوگئی اور اس طرح وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا پیار بھی جوان ہوتا گیا مگر جوان ہونے کے بعد گھر والوں نے نتاشا کی شادی موضع کوٹ محمد حسین کے علی رضا کیساتھ جبکہ وسیم کے گھر والوں نے اس کی شادی کہیں اور کردی نتاشا نے دوبچوں کو جنم دیا جبکہ اس کا خاوند علی رضا بیرون ملک سعودی عرب میں مقیم رہا اور اس کی عدم موجودگی میں دونوں آپس میں ملتے رہے ،چند ہفتے قبل علی رضا سعودی عرب سے واپس آیا اور اس کو نتاشا کے متعلق سارا پتہ چلا جس پر اس نے انتقام لینے کی ٹھان لی ،اور گزشتہ روز اس نے مبینہ طور پر نتاشا سے فون کرواکر وسیم کو اپنے گھر بلوایا جب وہ وہاں پہنچا تو علی رضا نے اپنے والدیوسف کے ساتھ ملکر پہلے وسیم اور پھرنتاشاکو گولیاں مارکر قتل کرکے بچپن کی کہانی کو خوفناک انجام تک پہنچا دیا، واضع رہے کہ وسیم بھی دوبچوں کا باپ تھا،تھانہ ایمن آباد پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹیم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچاکر نتاشا کے عزیز محمد حمید ساکن سلامت پورہ کامونکے کی درخواست پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :