افغانستان ، الیکشن کمیشن کے عہدیدار کی گاڑی کے سامنے خود کش حملہ ، دو افراد ہلاک ، د و زخمی

اتوار 29 نومبر 2015 09:56

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) افغانستان میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل پولیس کے سربراہ عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار کی گاڑی کے سامنے خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا تاہم اس وقت وہ گاڑی میں موجود نہ تھے دھماکے میں دو عام شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے