یکم دسمبر سے دودھ، دہی، مکھن اور سگریٹ سمیت 313اشیا پر ٹیکس میں مزید اضافہ ، مہنگائی بڑھے گی،تاجروں اور شہریوں نے منی بجٹ کو مہنگائی کا پیش خیمہ قرار دے دیا

اتوار 29 نومبر 2015 09:50

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) یکم دسمبر سے دودھ، دہی، مکھن اور سگریٹ سمیت 313اشیا پر ٹیکس میں مزید اضافہ ہونے سے مہنگائی بڑھے گی، تاجروں اور شہریوں نے منی بجٹ کو مہنگائی کا پیش خیمہ قرار دے دیا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا خسارہ کرنے کے لئے حکومت نے یکم دسمبر سے عام استعمال کی اشیا سمیت کاسمیٹکس، گاڑیوں اور موبائل فونز وغیرہ پرریگولیٹری ڈیوٹی5 سے بڑھا کر10 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاجر اور صنعت کار حکومت کے اس فیصلے سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری بھی اشیا کی قیمتوں میں متوقع اضافے سے پریشان ہیں، کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، رہی سہی کسر اب پوری ہوجائے گی۔ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ قرضے کی نئی قسط کے اجرا پر تیار نہیں، ایسے میں حکومت کی جانب سے منی بجٹ کا شوشہ بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :