سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو انتخابات لڑنے اوروو ٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی،12دسمبر کو منعقد ہونیوالے انتخابات میں 900خواتین امیدوار شرکت کرینگی ، رپورٹ

اتوار 29 نومبر 2015 09:55

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو انتخابات لڑنے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی،900خواتین امیدوار انتخابات میں شرکت کرینگی جبکہ خواتین ووٹرز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی ، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 12دسمبر کو ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے ،12دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں پہلی مرتبہ تقریبا 900 خواتین امیدوار شرکت کرینگی اور یہ بھی پہلا موقع ہے کہ خواتین ووٹرز اس سلسلے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

واضح رہے کہ سعودی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں اور یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ تک کی اجازت نہیں۔ اس کے علاوہ انھیں سفر، کام یا شادی کے لیے بھی اپنے اہلخانہ سے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔