مالی ، اقوام متحدہ کے امن مشن پر راکٹ حملہ، تین افراد ہلاک

اتوار 29 نومبر 2015 09:54

بماکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر راکٹ حملے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اقوام متحد حکام کا کہنا ہے کہ کیدال کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں ایک کنٹریکٹر بھی ہلاک ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق افریقی گنی سے ہے۔مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کیدال میں قائم فوجی اڈے کو چار سے پانچ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں کم سے کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثر شدید زخمی ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مشن پر حملے میں اسلامی شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔مالی میں اقوام متحدہ کا امن دستے کی تعیناتی کی منظوری سنہ 2014 میں اْس وقت دی گئی تھی جب ملک کے شمالی علاقے میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے زور پکڑنا شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

مالی کے دارالحکومت باماکو میں گذشتہ دونوں امریکی ہوٹل پر اسلامی شدت پسندوں نے حملہ کر کے غیر ملکی مہمانوں اور عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا گیا اور اس حملے میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔مالی فرانس کی نو آبادیات رہ چکی ہے اور فرانس نے ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی افواج بھی بھیجی ہے۔

متعلقہ عنوان :