ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تین افراد ہلاک

اتوار 29 نومبر 2015 09:55

ٹیکساس ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء ) امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد تین ہوگئی۔ٹیکساس میں بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بارش کے سبب ہونے والے حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ڈیلاس میں پانی میں پھنسی خاتون کو نکالنے کی کوشش میں پولیس اہلکار ڈوب گیا۔ سیلاب اور بارش کی وجہ سے ڈیلاس میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :