مصر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار سکیورٹی اہلکار ہلاک

اتوار 29 نومبر 2015 09:55

قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء )مصر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کم سے کم چار سکیورٹی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا یہ واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 35 کلومیٹر جنوب میں سقارہ علاقے میں رونما ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور جب وہ ایک پولیس چیک پوائنٹ پر پہنچے تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم فوری طور پرکسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ اس علاقے کو محاصرے میں لے لیاگیا میجر جنرل خالد شلابی نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے ہفتے کو ساڑھے چار ہزار سال پرانے سٹیپ اہرام کے علاقے میں سکیورٹی چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی واضح رہے کہ مصر میں سنہ 2013 میں اسلام پسند رہنما محمد مرسی کی حکومت کو برطرف کیے جانے کے بعد سے سکیورٹی فورسز پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

زیادہ تر یہ حملے سینا کے علاقے میں ہوئے ہیں۔ جہاں کے جنگجووٴں نے شام اور عراق میں بہت سے علاقے پر قابض دولت اسلامیہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر رکھا ہے۔