خودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون نے بزرگ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:34

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء) عمارت کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کرنیوالی خاتون بچ گئی تاہم نیچے زمین پر موجود 81سالہ شخص کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذہنی تناؤکی شکار 48سالہ خاتون نے ساتویں منزل پر موجود بالکونی سے چھلانگ لگادی اور ایک 81سالہ شخص پر آگری جواس کا وزن نہ سہہ سکا اور چل بسا۔ یہ واقعہ سپین کے گاؤں آلیکانٹے میں پیش آیا۔برطانوی اخبار کے مطابق دونوں مردوخاتون کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیاگیاجہاں بوڑھاشخص چل بساجبکہ مرحوم کی اہلیہ کو بھی صدمے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔