پیرس حملے تحقیقات،فرانس میں 160مساجدبندکرنے کی منظوری دیدی گئی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:29

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)فرانس میں 160مساجدبندکرنے کی منظوری دیدی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس سے شائع ہونے والے جریدے نے وزارت داإخلہ فرانس کے حوالے سے انکشاف کیاہے کہ پیرس حملوں کے بعدکی جانیو الی تحقیقات کے نتیجے میں پیرس سمیت ملک بھرکی 160مساجدکوبندکردینے کے احکامات دیدیئے گئے ،فرانسیسی وزیرداخلہ برناڈکازینیوف نے اس خبرکی تصدیق کی ہے کہ فرانسیسی حکام کادعویٰ ہے کہ وہ مساجدکے امام حضرات کی اسکروٹنی اوران سے انٹرویوکے بعدہی مساجدکودوبارہ کھولیں گے

متعلقہ عنوان :