فی کس آمدن،پنجاب پہلے، خیبر پختونخوا دوسرے ، سندھ تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر،معاشی ترقی میں پنجاب 4.1فیصد ، خیبر پختونخوا 5.2فیصد ، سندھ 4.3فیصد اور بلوچستان 2.5فیصد شرح نمو رہی،رپورٹ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء) انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ سال میں فی کس آمدن کے حساب سے پنجاب پہلے ، خیبر پختونخوا دوسرے ، سندھ تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے ۔ صوبائی معاشی ترقی مشرف دور میں زیادہ ہوئی ۔ گزشتہ پندرہ سال میں صوبائی معاشی ترقی میں پنجاب 4.1فیصد ، خیبر پختونخوا 5.2فیصد ، سندھ 4.3فیصد اور بلوچستان 2.5فیصد معاشی شرح نمو رہی ۔

انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے صوبائی معاشی ترقی پر تین سیکٹرز زراعت ، انڈسٹری اور سروسز کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی رپورٹ میں گزشتہ پندرہ سال کو مختلف حکومتوں کی بنیاد پر تقسیم کرکے صوبائی معاشی ترقی پر ریسرچ کیا گیا مشرف دور حکومت سال 1999-2008ء تک صوبوں کی معاشی ترقی نمو زیادہ رہی جس کے مطابق پنجاب 4.8 فیصد ، سندھ 6.1فیصد ، خیبر پختونخوا 5.4فیصد اور بلوچستان تین فیصد معاشی ترقی نمو رہی اس طرح پیپلز پارٹی دور حکومت سال 2008-13ء میں پنجاب 2.9 فیصد ، سندھ 1.9فیصد ، خیبر پختونخوا 4.9فیصد اور بلوچستان 1.7فیصد معاشی ترقی نمو رہی ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کے گزشتہ دو سال میں پنجاب 4.4،سندھ 3.4، خیبر پختونخوا 5.1اور بلوچستان 2.7فیصد معاشی ترقی نمو رہی ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 60فیصد اور خیبر پختونخوا بیس فیصد بیرون ملک سے آمدن ہوتی ہے ۔ اس طرح انڈسٹریل آمدن سب سے زیادہ صوبہ سندھ سے اور زراعت میں صوبہ پنجاب سب سے آگے اور فروٹ و سبزی کے حوالے سے بلوچستان سب سے آگے ہے اس طرح رپورٹ میں چاروں صوبوں کا مختلف چیزوں کی پیداوار کی بنیاد پر موازنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں زراعت کے شعبے میں اہم فصلوں ، کاٹن اور مال مویشیوں کے لحاظ سے اچھی پیداوار ہوتی ہے اس طرح سندھ بھی مختلف چیزوں کے پیداوار سے آگے ہے زراعت انڈسٹری اور سروسز کے سیکٹرز میں مختلف اٹھار چیزوں پر ریسرچ کی گئی جس کے مطابق پنجاب گیارہ چیزوں کی پیداوار کرتا ہے اور سندھ خیبر پختونخوا نو اعشاریہ آٹھ چیزوں کی پیداوار کرتا ہے اور بلوچستان میں سات چیزوں کی پیداوار کرتا ہے اس رپورٹ کے مطابق پاکستان پنجاب کی پیداوار اور آمدن انڈین پنجاب سے ترپن فیصد کم ہے قومی جی ڈی پی سال 2014-15ء میں پنجاب چوون فیصد ، سندھ تیس فیصد ، خیبر پختونخوا تیرہ فیصد اور بلوچستان تین فیصد حصہ رہا ہے

متعلقہ عنوان :