سڑکوں پر دی جانیوالی خیرات میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،بھکاری مافیا سالانہ شہریوں کی جیب سے ساڑھے چار ارب روپے خیرات کے نام پر نکلوالیتا ہے،سروے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء) پاکستان میں بھکاری مافیا سالانہ شہریوں کی جیب سے ساڑھے چار ارب روپے خیرات کے نام پر نکلوالیتا ہے ۔ سڑکوں پر دی جانیوالی خیرات میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے تمام شہروں میں بھکاری مافیا نے جڑیں اس قدر مضبوط کرلی ہیں کہ ایک غیر سرکاری تنظیم کے سروے میں بتایاگیا ہے کہ بھکاری مختلف طریقوں سے اہم شاہراہوں اور بازاروں میں موجود شہریوں سے سالانہ ساڑھے چار ارب روپے وصول کرلیتے ہیں اور سڑک پر دی جانیوالی یہ خیرات پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے

متعلقہ عنوان :