فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے والا باپ 2 بیٹوں سمیت گرفتار،ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈحاصل کر لیا،ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے والے باپ کو دو بیٹوں سمیت گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈحاصل کر لیا ہے ۔ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے تمام تر حقائق سے پردہ اٹھا دیا ۔سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر تنویر نے بتایا کہ گیارہ ماہ میں 2000سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن پر بروقت کارروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کر کے دوسروں کو بلیک میل اور غلط پغام رسانی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے اپنے ہی رشتہ دار کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے انکے وکیل کو اپنے حق میں دستبردار کے پیغامات دیے تھے ۔ملزم زین کا اپنے سسر کے ساتھ کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا جس پر انہوں نے اپنے باپ رفیع اور بھائی زوہیب سے ملکر فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا اور سسر کے وکیل کو پیغام بھیجا۔ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کا عدالت سے 4دن کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفیش شروع کر دی ہے ۔اس موقع پر ملزم زین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے سسر کا اکاؤنٹ اپنے وکیل کے کہنے پر کیا تھا مگر انہیں یہ معلوم نہیں تھا یہ جرم ہے ۔

متعلقہ عنوان :