جرمن پارلیمان نے آئی ایس مخالف مشن میں شمولیت کی منظوری دیدی

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:33

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)جرمن پارلیمان نے گزشتہ روزشام میں آئی ایس مخالف جنگ میں براہ راست شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق 598 ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیا، جن میں سے 445 نے اس فوجی کارروائی کے حق میں فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

دی لنکے اور ماحول دوست گرین پارٹی نے پہلے ہی اس حکومتی منصوبے کی مخالفت کا اعلان کر دیا تھا۔ اس جرمن مشن میں چھ ٹورناڈو جاسوس طیارے، ایک جنگی بحری جہاز اور بارہ سو فوجی شامل ہیں۔ تاہم جرمن فوجی برطانیہ، فرانس، روس اور امریکا کی طرح شام میں اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر بمباری نہیں کریں گے۔ جرمن کابینہ پہلے ہی اس منصوبے کی منظوری دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :