چین کا افریقہ کیلئے ساٹھ ارب ڈالر کی امداد کا فیصلہ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:34

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)چینی صدر شی جن پنگ نے براعظم افریقہ کو ساٹھ ارب ڈالر مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوہانسبرگ میں گزشتہ روزچین افریقہ تعاون فورم کے موقع پر شی جن پنگ نے کہا کہ یہ رقم امداد اور قرضے کی مد میں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ان میں سے 35 ارب ترجیحی بنیادوں پر برآمدی شعبوں کو دیے جائیں گے جبکہ پانچ ارب کا قرضہ بلاسود بنیادوں پر مہیا کیا جائے گا۔ چینی صدر کے بقول موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے بھی تقریباً 156 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :