اسلام آباد،وزیراعظم نے حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اہم حکومتی عہدیداروں کااجلاس طلب کرلیا،اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں 8دسمبرکومنعقدکیاجائیگا،وزراء کی کارکردگی اور دیگر امور کابغورجائزہ لیاجائیگا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2015ء)وزیراعظم پاکستان نے حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اہم حکومتی عہدیداروں کااجلاس طلب کرلیاہے، اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں 8دسمبرکومنعقدکیاجائیگا،جس میں وزراء کی کارکردگی اوردیگرامورکابغورجائزہ لیاجائیگا،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کوکابینہ سے فارغ کرنے کاامکان بھی ظاہرکیاجارہاہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے رواں سال کے اختتام پرحکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اہم حکومتی عہدیداروں اوروزراء ،معاشی ماہرین اوردیگراعلیٰ حکام کااہم اجلاس طلب کیاہے ،جس میں حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی کابغورجائزہ لیاجائیگا،حکومت کے وزراء اپنے ڈھائی سالہ کارکردگی وزیراعظم کوپیش کریں گے ،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کوکابینہ سے فارغ کئے جانے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اس وقت حکومتی وزراء کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اورذرائع نے مزیدبتایاکہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کوا نکے عہدوں سے فارغ کردیاجائیگاجبکہ معاشی ماہرین سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورپاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ھوالے سے بھی اہم مشورے کئے جائیں گے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ آئندہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :