شمالی کوریا نے جنوبی کوریا نژاد کینیڈین پادری کو عمر قید بامشقت کی سزا سنا دی

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:38

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) جنوبی کوریا نژاد کینیڈین پادری کو پیانگ یانگ میں عمر قید بامشقت سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ ڈیموکریٹک پیپلز ریپلک کوریا نے ساٹھ سالہ ہائیون سو لائم کو اپنی مذہبی سرگرمیں کے ذریعے شمالی کوریا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے اور شمالی کرویا کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں عمر قید بامشقت کی سزا سنائی ہے عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ہائیون امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا مخالف حقوق انسانی خلاف ورزیوں میں ملوث تھا