ٹی 20سیریز : پاکستان اے کو سپر اوور میں 4رنز سے شکست ، انگلینڈ لائنز نے سنسنی خیز فتح کے بعد سیریز 3-2سے اپنے نام کرلی ،سیریز کا آخری میچ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ 20 اوورز میں برابری پر ختم ہو،اسپر اوور میں اانگلینڈ لائنز کی ٹیم نے پاکستان اے کو 12 رنز کا ہدف دیا، پاکستانی ٹیم 8 رنز تک محدود رہی، صہیب مقصود 40، افتخار احمد 29، شرجیل 28رنز بنا کر نمایاں رہے ، انگلینڈ لائنز کی جانب سے ڈیوڈ میلان نے 55 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،سیم بلنگز 50 رنز بنا کر دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے ،پاکستان کے رومان رئیس نے 2 وکٹیں حاصل کیں

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) انگلینڈ لائنز نے پاکستان اے ٹیم کو سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے جیت لی۔دبئی میں کھیلا گیا سیریز کا آخری میچ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ 20 اوورز میں برابری پر ختم ہوا تاہم سپر اوور میں اانگلینڈ لائنز کی ٹیم نے پاکستان اے کو 12 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستانی ٹیم 8 رنز تک محدود رہی۔

سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اے نے صہیب مقصود کے 40 رنز کے بدولت 3 وکٹوں پر 165 رنز بنائے، افتخار احمد نے29 اور شرجیل خان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔عامر یامین 27 اوربابر اعظم 24 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے جواب میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن پانچویں نمبر پر آنے والے روس وائٹیلے نے 12 گیندوں پر صرف 5 رنز بنا کر ان کی جیتنے کی امیدیں ختم کردی.اس موقع پر دوسرے اینڈ سے ڈیوڈ میلان نے 55 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن اننگ کی آخری گیند پر وہ رن آوٴٹ ہو گئے اور مقررہ اوورز میں انگلش ٹیم بھی 165رنز ہی بنا سکی. انگلینڈ لائنز کے سیم بلنگز 50 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے رومان رئیس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 12 رنز بنائے لیکن جواب میں پاکستانی ٹیم صرف آٹھ رنز بنا سکی اور انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اور سیریز اپنے نام کر لیانگلینڈ کے میلان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :