مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ ، دو فلسطینی شہری شہید ، چار زخمی

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:38

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید اور چار کو زخمی کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جیپوں کے ہمراہ شمالی القدس میں نالندی پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے اور علاقے میں درجنوں فلسطینی گھروں کو منہدم کرنے کے بعد تلاشی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد فوجیوں نے زبردست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے

متعلقہ عنوان :