فلپائن ، طوفانی بارشیں اور سیلاب ، کم از کم گیارہ افراد ہلاک، ہزاروں بجلی سے محروم

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:38

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) فلپائن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ ہزاروں تو بجلی سے محروم ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث دارالحکومت منیلا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے مختلف واقعات میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں بے گھر ہوگئے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ میندورو میں بڑی تعداد میں رہائشی گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو عملہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے میں مصروف ہے بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہرائیں بھی بند ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام بھی مفلوج ہے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بجلی کی منقطع ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے

متعلقہ عنوان :