نئے جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے اسرائیل کے امریکہ سے مذاکرات شروع، ایف 35 جنگی طیارے جدید ترین آلات سے لیس اور راڈار سے غائب ہو نے کی صلاحیت رکھتے ہیں

جمعرات 17 دسمبر 2015 09:41

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2015ء) اسرائیل نے امریکہ سے نئے جنگی طیارے خریدنے کے لیے محکمہ دفاع پینٹاگون سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں،اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل”وللا“ کے مطابق تل ابیب اور پینٹاگون کے درمیان بات چیت میں امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیارے شامل ہیں، B STOVL ماڈل کے جنگی طیارے بحری بیڑوں سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں،رپورٹ کے مطابق ایف 35 جنگی طیاروں کی خریداری کا مقصد صہیونی ریاست کی فضائی دفاعی صلاحیت کومزید بہتر بنانا اور علاقائی خطرات سے اسرائیل کو محفوظ رکھنا ہے، ان جنگی جہازوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ خفیہ مقامات پر بھی بھیجے جا سکتے ہیں، جدید ترین آلات سے لیس یہ جہاز خود کو راڈار سے غائب کرنے بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :