بولیویا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم15افرادہلاک ، 10 زخمی

پیر 28 دسمبر 2015 09:27

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء) بولیویا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15افرادہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شا بابا سے 109کلومیٹر دور شلا گراند میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس ٹرک سے جاٹکرائی۔

(جاری ہے)

حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کوفوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :