عراقی فوج رمادی میں داعش کے گڑھ میں داخل

پیر 28 دسمبر 2015 09:25

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء)عراقی فوج رمادی میں داعش کے گڑھ میں داخل ہو گئی ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان برگیڈیئر یحیِ رسول نے بتایا کہ مزاحمت کے باوجود عراقی فوج داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز سرکاری کمپاؤنڈ سے صرف 800میٹر کی دور ی پر ہیں۔آپریشن کے ٹائم فریم سے متعلق ترجمان نے کہا کہ ان کی ترجیح شہریوں اور فوجیوں کے جانی نقصان سے بچنا ہے۔داعش نے رمادی پر گزشتہ سال مئی میں قبضہ کر لیا تھا اگر عراقی فوج شہر پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلے تو یہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :