پنجاب حکومت غیر ملکی بینکوں کی 52 ارب کی مقروض نکلی

پیر 28 دسمبر 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے غیر ملکی بینکوں سے 52 ارب روپے کے قرضے حاصل کرلئے اور ان قرضوں پر بھاری سود بھی ادا کرنے میں مصروف ہے۔ حکومت پنجاب نے 52 ارب روپے کے قرضے لیتے وقت صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا۔

(جاری ہے)

ان قرضوں بارے تفصیلات آڈٹ رپورٹ 2014 ء مین سامنے آئی ہیں جس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اپنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے بیرونی بینکوں سے اربوں روپے کے قرضے حاصل کرنے میں مصروف ہے جبکہ وزارت خزانہ پنجاب نے 6 سرکاری اداروں کو 14 ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں جن پر سود حکومت خود اٹھائے گی۔

یہ قرضے پنجاب منرل کمپنی‘ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ‘ پنجاب ایگریکلچرل انٹرمیٹ کمپنی ‘ پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری بورڈ‘ انجینیئرنگ کنسلٹنٹ سروسز اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کو جاری کئے ہیں۔ حکمت پنجاب کو آڈٹ حکام نے ہدایت کی ہے کہ مزید قرضے حاصل نہ کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :