شیخوپورہ میں 200 روپے کرایہ مانگنے پرٹیکسی ڈرائیور قتل

پیر 28 دسمبر 2015 09:18

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء ) شیخوپورہ میں انسانی جان کی قیمت صرف 200 روپے رہ گئی، کرایہ مانگنے پر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا،ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں دلہا ، اس کے والد ، چچا کے خلاف درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں محلہ رحمان پورہ کے رہائشی نصر اللہ نے اپنے بیٹے کی بارات کیلئے افتخار کی ٹیکسی کرایہ پر حاصل کی اور لاہور بارات لیکر چلے گئے،بارات واپسی پر دلہا کے باپ نصراللہ نے ڈرائیور کو دو سو کرایہ کم دیا تو ٹیکسی ڈرائیور ا فتخار نے اصرار کیا کہ کرایہ دو سو روپے کم ہے جس پر دلہا اوراسکا والد طیش میں آگئے کہ رشتہ داروں کے سامنے پیسوں کا تقاضاکیوں کیا دونوں باپ بیٹا اور باراتیوں نے ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کیا اور اس کا گلا دبا کر جان سے مار دیا تھا،جنڈیالہ روڈ کا رہائشی ڈرائیور پانچ بچوں کا باپ تھا، ٹیکسی ڈرائیورز یونین نے اس بہیمانہ واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور لاش کو سڑک پر رکھ کر لاہور سرگودھا روڈ بلاک کر دی۔

متعلقہ عنوان :