آڈیٹر جنرل نے نیلم جہلم سرچارج کے نام سے حاصل کی جانے والی رقم کے استعمال سے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا،عوام کی جیبوں سے نکالے گئے اربوں روپے ڈیم کی تعمیر پرخرچ کرنے کے بجائے تقسیم کار کمپنیوں کا اپنے پاس رکھنے کا انکشاف

پیر 28 دسمبر 2015 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء ) آڈیٹر جنرل نے بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج کے نام سے حاصل کی جانے والی رقم کے استعمال سے متعلق بھانڈا پھوڑ دیا ،عوام کی جیبوں سے نکالے گئے اربوں روپے ڈیم کی تعمیر پرخرچ کرنے کے بجائے تقسیم کار کمپنیوں کا اپنے پاس رکھنے کا انکشاف ہوا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے بلوں پر وصول کئے جانے والے نیلم جہلم سرچارج سے متعلق چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ نیلم جہلم سرچارج کے اربوں روپے ڈیم کی تعمیر پر خرچ نہیں ہو رہے ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیلم جہلم سرچارج سے اکٹھا ہو نے والا پیسہ اپنے پاس رکھ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رواں سال نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 5 ارب 16 کروڑ روپے جمع ہوئے مگر نیلم جہلم سرچارج کے پیسے حکومت کو دیے ہی نہیں گئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارت پا نی و بجلی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔