پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا ،ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کی عبوری معطلی ، یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو لیا گیا تھا، باقاعدہ سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئی سی سی

پیر 28 دسمبر 2015 09:08

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو عبوری طور پر معطل کر دیا.آئی سی سی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جو کہ مثبت آیا ہے۔ڈوپ ٹیسٹ میں کلورٹالیڈون کے شامل ہونیکاانکشاف ہوا ہے۔دوبئی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق یاسر شاہ کی باقاعدہ سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں کمر کی انجری ہو ئی تھی جس کے بعد ان کو ڈاکٹر نے دوائی دی تھی جس کی وجہ سے اس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ اس سے قبل آئی سی سی نے سری لنکن بلے باز کشال پریرا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا تھا اور انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سال یاسر شاہ عالمی سطح پر 49 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے کامیاب باوٴلر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :