دورہ نیوزی لینڈ : محمد عامر کیلئے ویزا درخواست نہ دی جائے : قانونی ٹیم کا مشورہ

پیر 28 دسمبر 2015 09:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء)قانونی مشکلات کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم کا فاسٹ باوٴلر محمد عامر کے لیے نیوزی لینڈ کے ویزہ کی درخواست نہ دینے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر نیوزی لینڈ کیسے جائیں گے ان کو کیویز کے دیس دورے کے لیے کن قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگل ٹیم ان دنوں اس مسئلے کا ہرپہلو سے جائزہ لے رہی ہے۔محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے سفر کے حوالے سے جب تک متعلقہ حکام ویزہ کی درخواست مسترد نہ ہونے کی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی اس وقت اپلائی نہیں کیا جائیگا۔