سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی نئی سیاسی جماعت کو وکلاء تنظیموں کا فنڈنگ کرنے سے انکار

پیر 28 دسمبر 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی نئی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو وکلاء تنظیموں نے فنڈنگ کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

بعض سینئر قانون دانوں علی احمد کرد ، حامد خان نے نئی سیاسی جماعت بنانے سے روکا تھا تاہم سابق چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کی خواہش پر نئی سیاسی جماعت بنا لی ہے اہم ترین وکلاء راہنما پہلے ہی ان کی حمایت میں شمولیت کی دعوت مسترد کر چکے ہیں بہت تھوڑی تعداد میں نوجوان وکلاء نے ان کی پارٹی کو قبول کیا ہے جبکہ نئی سیاسی جماعت کے قیام کے ساتھ ہی سابق چیف جسٹس نے (ن) لیگاور پیپلزپارٹی پر تنقید کا آغاز بھی کر دیا ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی نئی سیاسی جماعت کے آغاز ہی سے پریشانیوں میں کھو چکی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے وکلاء تنظیموں سے اس جماعت کے لئے فنڈنگ کی استدعا کی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء رہنماؤں نے انہیں پارٹی بنانے سے روکا تھا مگر بیٹے کے اصرار پر یہ پارٹی بنا دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :