مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی

پیر 28 دسمبر 2015 09:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء ) مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئیں ہیں ،انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد گھر منتقل ہو گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز موٹروے پر دھند کے باعث رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ زخمی ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ثوبیہ خان اسلام آباد سے پشاور جا رہی تھی کے راستے میں دھند کے باعث گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اورانہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ،ثوبیا خان 2013کے الیکشن میں خواتین کی مخصوص نشت پر ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو ئی تھی ۔