34اسلامی ممالک کا اتحاد ان کا کچھ نہیں بگاڑسکتا،ابوبکر البغدادی،خلافت ٹھیک جا رہی ہے،امریکی اتحادیوں کے حملوں کے باوجود ہمارے حوصلے پہلے سے بلند ہیں،صوتی پیغام

پیر 28 دسمبر 2015 09:29

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء)داعش کے قائد ابوبکر البغدادی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تنظیم کے خلاف آپریشن کرنے والے اتحادی ممالک کی تمام ترکوششوں کے باوجودان کی خود ساختہ خلافت اچھی جاررہی ہے اوراہم اسے پھیلانے کے لیے دن رات محنت کرنے میں مصروف ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش کے کمانڈرابوبکر البغدادی نے اتوارکو ایک صوتی پیغام میں داعشی جنگجوؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے مسلمان ملکوں کے اتحادسے انہیں کوئی خطرہ نہیں اورنہ ہی وہ ان کا کچھ بگاڑسکتے ہیں،مبینہ طور پر البغدادی کی طرف سے جاری کردہ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ امت کی تاریخ میں اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی کہ پوری دْنیا ایک جنگ میں اْس کے خلاف اس طرح سے صف آرا ہو گئی ہو، جیسا کہ آج کل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک ایسی جنگ ہے، جس میں تمام کافر تمام مسلمانوں کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامک اسٹیٹ‘ امریکی قیادت تلے سرگرم اتحاد سے خوفزدہ نہیں ہے، اس پیغام میں امریکا کو اس حوالے سے طنز کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے کہ امریکا نے اپنے زمینی دستے اس گروپ کے ساتھ لڑائی کے لیے نہیں بھیجے ہیں،اْنہیں یہاں آنے کا حوصلہ نہیں ہو رہا کیونکہ اْن کے دل مجاہدین کے خوف سے لرزاں ہیں۔

البغدادی نے کہا کہ امریکا اور اْس کے اتحادی اپنے کرائے کے جنگجوؤں کی مدد سے خلافت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور جب اْن کے کسی ایک اتحادی گروپ کو تباہ کر دیا جاتا ہے تو اْس کی جگہ پر ایک نیا اتحاد بنا لیا جاتا ہے، جیسا کہ اب سعودی قیادت میں بنایا گیا ہے، جسے ’غلط طور پر اسلامی اتحاد‘ کا نام دیا گیا ہے۔ البغدادی نے کہاکہ اگر یہ درحقیقت اسلامی اتحاد ہوتا تو یہ شامی فوج اور اْس کے ’روسی‘ آقاؤں کے ساتھ ساتھ شیعوں اور یہودیوں کے خلاف بھی لڑتا۔ اس پیغام میں البغدادی نے سعودی قیادت میں تشکیل پانے والے نئے اتحاد کے چونتیس رکن ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف جنگ میں شریک ہو گا، اْسے اپنے اس کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔