وزیراعظم محمد نواز شریف آج کراچی جائیں گے،وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے ملاقات،تاجروں کی تقریب میں شرکت کریں گے

پیر 28 دسمبر 2015 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف آج (پیر)کوکراچی جائیں گے جہاں وہ سندھ حکومت کے رینجرز کے معاملے پر تحفظات دور کریں گے اور تاجروں کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج (پیر) کو کراچی جائیں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور رینجرز تنازعہ پر سند ھ حکومت کے تحفظات دور کریں گے ،اپنے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران زیراعظم نواز شریف فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کی ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اورفیڈریشن کی جانب سے تاجروں کواحسن کارکردگی پر اسناد اور ایوارڈز سے نوازیں گے ۔