جنوبی کوریا اور جاپان وار ٹائم جنسی غلامی کے معاہدے پر متفق ہو گئے

منگل 29 دسمبر 2015 09:41

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) جنوبی کوریا اور جاپان جنگ کے وقت جنسی غلامی بارے معاہدے پر متفق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ فیومیو کائشیدہ نے اپنے سیول کے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شینزو ایبے دل کی گہرائی سے ایسے تمام افراد سے معذرت خواہ اور نادم ہیں جنہیں جنگ کے دوران دکھ تکلیف اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت بالترتیب کمفرٹ خواتین ایشو کی سختی سے ذمہ داری کو محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا اپنے جنوبی کوریاکے ہم منصب کے ساتھ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان وار ٹائم جنسی غلامی کے لئے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت میں معاون ہو گا۔