کپتان کا فیصلہ میڈیا اور شائقین کی مشاورت سے کیا جائے گا: مالک لاہور قلندر رانا فواد،لاہور قلندر بہت متوازن ٹیم ہے ،ٹیم میں گیل،براوو اورصہیب مقصودجیسے ٹی20 سپیشلسٹ ہیں، تقریب سے خطاب ،پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو دباؤمیں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، کوچ اعجاز احمد ، پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آیند ہے، کپتان اظہر محمود

منگل 29 دسمبر 2015 09:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) لاہور قلندر ٹیم کے مالک رانا فواد نے کہا ہے کہ کپتان کا فیصلہ میڈیا اور شائقین کی مشاورت سے کیا جائے گا۔پاکستان سپرلیگ ٹیم لاہور قلندرکی تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے لاہور قلندر کے مالک رانا فواد کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کے کپتان کا اعلان جلد کردیا جائے گا،کپتان کافیصلہ میڈیااورشائقین کی مشاورت سے کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر بہت متوازن ٹیم ہے ،ٹیم میں گیل،براوو اورصہیب مقصودجیسے ٹی20 سپیشلسٹ ہیں۔اس موقع پرکوچ لاہور قلندراعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو دباؤمیں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔کپتان ون ڈے ٹیم اظہرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آیند ہے،کرس گیل جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے نوجوانوں کااعتماد بڑھے گا،پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔