ملک بھر میں 30لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی ڈیڈلائن اگلے ہفتے ختم ہوجائے گی

منگل 29 دسمبر 2015 09:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) ملک بھر میں لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی ڈیڈلائن اگلے ہفتے ختم ہوجائے گی افغان مہاجرین کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع کی امکانات کے پیش نظر ان کے رجسٹریشن کارڈ تبدیل کیاجارہا ہے اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ان کو جدید کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تاکہ کوئی جعلی کارڈ بنا نہ سکے او ر جو افغان مہاجرین بیرونی ممالک میں رہائش پذیر ہے ان کی رجسٹریشن کارڈز کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر منسوخ کیے جائے گے ۔

جرائم میں مبتلا افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈز کو بھی منسوخ کردیاجائے گا ۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ افغان مہاجرین کی رہائشی مد ت میں توسیع کے باعث رجسٹریشن نادرا افغان کمشنریٹ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور جنوری کے دوسرے ہفتے سے شروع کریں گے۔