امریکی نوجوان نے بیمار منگیتر کو اپنا گردہ کرسمس پر بطور تحفہ دیدیا

منگل 29 دسمبر 2015 09:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء)نیویارک کے ایک نوجوان نے شدید بیمار منگیتر کو دل تو دیا ہی تھا ساتھ ہی اپنا ایک گردہ عطیہ کر کے اسے کرسمس کا تحفہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27 سالہ راکیل گومیز ایک جینیاتی بیماری کے ساتھ پیدا ہوئی تھی، جو بعد میں گردوں کی بیماری کا سبب بن گئی جس کے نتیجے میں وہ گزشتہ 2سال سے شدید بیمار تھی،ایسے میں خاتو ن کے منگیتر نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنا ایک گردہ اْسے کرسمس کے تحفے میں دے دیگا،ستمبر 2014 سے مستقل ڈائلیسیز پر زندگی بسر کرنے والی راکیل کی والدہ اور بہنوں نے اسے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن ان کا گروپ آپس میں میچ نہیں کر سکا تھا،اس صورتحال کے پیشِ نظر مس راکیل کے منگیتر نے گردہ دینے کی خواہش ظاہر کی جس کے بعدتمام ضروری طبی معائنے اور ٹیسٹنگ کے بعد پتا چلا کہ وہ راکیل گومیز کے لیے ایک اچھے ڈونر ثابت ہو سکتے ہیں تو اس نے پھر یہ اہم فیصلہ کیا اور جیسے ہی انہیں اس بات کا یقین ہو گیا کہ مس گومیز جلد ہی صحت یاب ہو سکتی ہیں انہوں نے ستمبر 2016 میں اپنی شادی کی تاریخ مقرر کر لی،آپریشن کے بعد بھی دونوں نے صحت یابی کے لیے ایک ساتھ اسپتال میں وقت گزارا۔

مس گومیز کہتی ہیں کہ وہ ایک حقیقی ہیرو ہیں۔

متعلقہ عنوان :