لاہور میں14سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ ن لیگ کے ایم پی اے کے گھر سے گرفتار

منگل 29 دسمبر 2015 09:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) لاہور میں14سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ کو پولیس نے ن لیگ کے ایم پی اے کے گھر سے گرفتار کر لیاہے۔ زرائع کے مطابق پولیس نے اس کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کیس کے چھ ملزمان پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ن لیگ کے اہم رہنماوں کی یقین دہانی کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان رہنماوں نے ملزم کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کو اس کیس سے بری کروا لیا جائے گا۔اس کو پولیس نے گرفتار نہیں کرنا تھا لیکن لڑکی کے ورچا کی طرف سے تھانہ ریس کورس کے باہر دھرنا دینے کے بعد اس کو پیش کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم ن لیگ کے ایک رکن اسمبلی راناحیات کے پاس تھا جس نے پولیس کو اپنے گھر واپڈا ٹاون میں بلاکر ملزم کو اس کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :