تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی،سعودی عرب کا مالیاتی خسارہ 98 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

منگل 29 دسمبر 2015 09:39

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب کا مالیاتی خسارہ 98 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

تیل میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب مالیاتی خسارے کا شکار رہا ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب کا مالیاتی خسارہ 98 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی عرب کی ٹیکس محصولات 608 ارب ریال تک پہنچ گئی ۔ 2016 ء مین سعودی عرب اپنے اخراجات کو 840 ارب ریال تک محدود رکھنے کی کوشش کرے گا۔