ٹانک،جماعت اسلامی کے صوبائی امیراور وزیر بلدیات کا وی آئی پی پروٹوکول ،مصروف ٹریفک چوک بند ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 29 دسمبر 2015 09:29

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیرا ور صوبائی وزیر بلدیات کو ٹانک میں وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ،مصروف ٹریفک چوک بند رہا، شہریوں مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور صوبائی امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ مشتاق احمد خان کی سیرت نبویﷺ کانفرنس کیلئے ٹانک آمد کے موقع پر جلسہ گاہ تک بنوں، پشاور اور جنوبی وزیرستان روڈ کوسمیت شہر کے مصروف ترین ٹریفک چوک کو بھی بند کئے رکھا جس سے ٹریفک بری طرح جام رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :