قازقستان ، ایک اپارٹمنٹ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، کم از کم نو افراد ہلاک

منگل 3 جنوری 2017 10:52

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء)وسطی قازقستان میں ایک اپارٹمنٹ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات حکام نے پیر کے روز کہی۔

(جاری ہے)

وسطی ایشیائی ملک میں وزارت داخلہ کی ہنگامی حالت سے متعلق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو دیر گئے پیش آنے والے حادثے کے بعد شاخان گاؤں میں عمارت کے ملبے سے نو لاشیں نکالی گئی ہیں،اس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں تین مرد،تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

ایک بتیس سالہ شخص کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے ستر امدادی کارکن روانہ کردئیے ہیں۔عمارت کے باقی رہائیشوں کو نکالا جاچکا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :